کدو کی فضیلت kaddu se ilaj


سوال: مجھے یہ جاننا تھا کہ کیا کدو کی فضیلت پر بھی کوئی حدیث ہے؟
islamic hadis,islamic sharia
جواب: کدو ایک قسم کی سبزی ہے جسے لوکی اور گھیا بھی کہا جاتا ہے۔ نبی اکرم ﷺ کو یہ بے حد محبوب تھی چنانچہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں:

إِنَّ خَيَّاطًا دَعَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِطَعَامٍ صَنَعَهُ، قَالَ أَنَسٌ: فَذَهَبْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَرَأَيْتُهُ يَتَتَبَّعُ الدُّبَّاءَ مِنْ حَوَالَيِ الْقَصْعَةِ، قَالَ: فَلَمْ أَزَلْ أُحِبُّ الدُّبَّاءَ مِنْ يَوْمِئِذٍ
ترجمہ: ایک درزی نے رسول اللہ ﷺ کو کھانے پر بلایا جسے انہوں نے نبی کریم ﷺ کے لیے تیار کیا تھا۔ انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم ﷺ کے ساتھ میں بھی گیا، میں نے دیکھا کہ نبی کریم ﷺ پیالہ میں چاروں طرف کدو تلاش کرتے تھے (کھانے کے لیے) (انس رضی اللہ عنہ نے مزید) بیان کیا کہ اسی دن سے کدو مجھ کو بھی بہت بھانے لگا۔
(صحیح بخاری: 5379)

اسکے علاوہ اس مضمون کی اور بھی کئی صحیح احادیث ہیں لیکن خاص کدو کی فضیلت میں کوئی صحیح حدیث موجود نہیں ہے (فیما ادری)۔ کچھ روایات تو ملتی ہیں لیکن ان میں کچھ ضعیف ہیں تو کچھ موضوع۔ تفصیل پیش خدمت ہے:
1) كان يكثر من أكل الدباء، فقلت: يا رسول الله! إنك تكثر من أكل الدباء، قال: إنه يكثر الدماغ، ويزيد في العقل
ترجمہ: (انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں) نبی اکرم ﷺ کدو بہت زیادہ کھاتے تھے تو میں نے کہا: اے اللہ کے رسول (ﷺ)! آپ کدو بہت زیادہ کھاتے ہیں؟ (کیا بات ہے؟)۔ آپ ﷺ نے فرمایا: یہ دماغ کو بڑھاتا ہے اور عقل میں اضافہ کرتا ہے۔
علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو موضوع قرار دیا ہے۔ 
(دیکھیں: سلسلہ الاحادیث الضعیفہ: 1608)

یہ روایت ان الفاظ کے ساتھ بھی روایت کی جاتی ہے:
عليكم بالقرع فإنه يزيد بالدماغ
ترجمہ: تم کدو کو لازم پکڑو کیونکہ یہ دماغ کو بڑھاتی ہے.۔
یہ روایت بھی موضوع ہے۔ علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس کو موضوع قرار دیا ہے۔
(دیکھیں: سلسلہ الاحادیث الضعیفہ: 510، 40)

2) يا عائشة! إذا طبخت قدراً، فأكثروا فيها من الدُّبَّاء، فإنه يشد قلب الحزين
ترجمہ: اے عائشہ! جب تم ہانڈی پکاؤ تو اس میں کدو کثرت سے ڈالا کرو کیونکہ وہ پریشان دل کو سکون دیتا ہے۔
علامہ البانی رحمہ اللہ نے اس حدیث کو ضعیف قرار دیا ہے۔ 
(دیکھیں: سلسلہ الاحادیث الضعیفہ: 6935)
واللہ اعلم بالصواب!

بسم الله الرحمن الرحيم
کدو اور طب نبوی صلی اللہ علیہ وسلم
کدو "مسکن" ھے یعنی تسکین دینے والا، اس کا مزاج دوسرے درجہ میں سرد اور تر ھے. یہ پیاس کو دور کرتا ھے جگر میں صفرا کی وجہ سے بے چینی کو دور کرتا ھے. سدوں کو کھولتا ھے. پیشاب آور ھے. پیٹ میں نرمی پیدا کرتا ھے، یرقان کو دور کرتا ھے. بخاروں میں حرارت کو کم کرتا ھے. جلدی ھضم ھو جاتا ھے.کدو کا مربہ جگر کو طاقت دیتا ھے اور یرقان کے علاوہ تپ دق ( ٹی بی) کو بہت مفید ھے.
.
نسخہ 1
.
کدو کے اوپر گیلا کپڑا لپیٹ کر اوپر آٹا یا مٹی لگا کر گرم راکھ میں رکھیں. جب آٹا یا مٹی سرخ ھوتو اتار کر کپڑا ھٹا کر کدو جو بھرتہ بن چکا ھوگا اسکا پانی نچوڑ لیں. آدھا کپ سے ایک کپ تک اس کی خوراک روزانہ ھے. 
¤ فوائد ¤
دل ، جگر اور معدے کی گرمی دور کرتا ھے. گرمی اور بخار میں مفید ھے. 
اس پانی میں مصری ملا کر پینا یرقان کو بہت فائدہ مند ھے. اور جگر کی گرمی کو ختم کرتا ھے. تپ دق (ٹی بی) میں اکیس دن لگاتار پلائیں اور فائدہ اٹھائیں. روزانہ تازہ بنانا چاھئے
.
نسخہ 2
.
کدو کی قاشیں بناکر سایہ میں خشک کرکے سفوف بنا لیں. بیس گرام یہ سفوف چینی اور پانی کے ساتھ ملا کر ستو کی طرح لیں. چند دن میں پرانی سے پرانی قبض ختم ھوگی اور سدے ھوئے تو وہ بھی بآسانی خارج ھوں گے
.
نسخہ 3
.
کدو کے تازہ چھوٹے ٹکڑوں پر چینی یا مصری پسی ھوئی ڈال کر خوب مکس کرکے چند دن رکھیں. روزانہ دو تین بار ھلا دیا کریں. یہ ایک قسم کا کدو کا مربہ تیار ھو جائے گا. اگر شیرہ نہ بنے تو چند منٹ ھلکی آنچ پر چینی کا شیرہ گاڑھا کرلیں. روزانہ دس سے بیس گرام کھائیں
¤ فوائد ¤
نسخہ 1 والے پانی کے جو فوائد ھیں وھی اس مربہ کے بھی ھیں. یرقان، ٹی بی، معدھ، جگر، دل کی گرمی، دل کا تیز دھڑکنا،خون آنا، گرمی سے سردرد ھونا، سرسام وغیرہ

0 Comments

Post a Comment